مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹخبریںhttp://www.sistani.org/سوال و جواب » اجنبی عورت کو دیکھنے کی کیا حدود ہیں؟<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">اجنبی عورت کو دیکھنے کی کیا حدود ہیں؟<div>مرد کے لئے کسی نامحرم عورت کے چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ اسکے جسم یا بالوں کو دیکھنا جائز نہیں ہے ، چاہے یہ دیکھنا لذت جنسی اور خوف ففتنہ رکھتا ہو، یا اس کے بغیر ہو۔ جبکہ قصد شھوت و لذت جنسی کے ساتھ تو چہرا اور ہاتھ دیکھنا بھی حرام ہے اور ایسے ارادے کے بغیر دیکھنے کا جواز بعید نہیں مگر احتیاط یہ ہے کہ نہ دیکھا جائے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26885/سوال و جواب » میں میڈیکل کا طالب علم ہوں اور پریکٹس کے دوران ہم...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">میں میڈیکل کا طالب علم ہوں اور پریکٹس کے دوران ہم پر لازم ہوتا ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کو چیک کریں مثلا درجہ حرارت معلوم کریں یہ نبض چیک کرنا یا اسہی طرح جسم کے مختلف حصوں کو ہاتھ لگا کر چیک کرنا ۔اور اس کام میں دستانے پہننے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور بعض اوقات جب ہم نے اس سے انکار کیا تو ہمیں کلاس سے نکال دیا گیا ،اب مشکل یہ ہے کے کلاس کا یہ حصہ ہمارے امتحان کے لئے ضروری ہے اور اس پر نمبر بھی شمار کیئے جاتے ہیں ،ہماری شرعی ذمہ داری کیا ہے؟<div>ایسا کرنا جائز نہیں۔سوائے یہ کہ کسی مسلم کی جان بچانا یا اسے ضرر خطیر سے بچانا اس کام پر موقوف ہو اگرچہ مستقبل میں ہی ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26884/سوال و جواب » طب کے شعبے میں تعلیم حاصل کرتے وقت پیشہ ورانہ مھارات...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">طب کے شعبے میں تعلیم حاصل کرتے وقت پیشہ ورانہ مھارات حاصل کرنے کے لئے کسی انسان کی شرمگاہ کی طرف نظر کرنا کیا حکم رکھتا ہے جبکہ ایسا کرنا تعلیمی مراحل کا الزامی حصہ ہو؟<div>ایسا کرنا جائز نہیں ہے چاھے یہ تعلیمی مراحل کا حصہ ہی کیوں نہ ہو مگر یہ کہ کسی مسلمان کی جان بچانا اگرچہ مستقبل میں ہو یا کسی مریض سے ضرر بلیغ کو دور کرنا، اس نظر حرام پر موقوف ہو۔ http://www.sistani.org/urdu/qa/26883/سوال و جواب » جس خاتون سے نکاح کا ارادہ ہو اس کو دیکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">جس خاتون سے نکاح کا ارادہ ہو اس کو دیکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟<div>جو شخص کسی خاتون سے شادی کرنا چاھتا ہو وہ اسکے حسن و خوبصورتی کو جاننے کے لئے اسکا چہرہ،اسکے بال،گردن،ہاتھ ، کلائیاں اور پنڈلیاں وغیرہ دیکھ سکتا ہے اور ضروری نہیں کہ یہ دیکھنا خاتون کی اجازت سے ہو البتہ یہ شرط ہے کہ لذت و شھوت کے قصد سے نہ دیکھے اگرچہ یہ معلوم ہو کہ اسے دیکھنے سے بے اختیار شھوت و لذت کا احساس ہوگا۔ البتہ اس طرح دیکھنے سے حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ ہو ۔جبکہ یہ جواز اس صورت میں ہے کہ جب واقعا اور بالفعل اس سے شادی میں کوئی مانع یا رکاوٹ نہ ہو ۔مثلا وہ عدت میں ہو یا زوجہ کی بہن ہو ۔ ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ پہلے سے اسکے حال کو نہ جانتا ہو اور اس خاتون کا انتخاب کرلینے کا احتمال رکھتا ہو ۔ورنہ اگر وہ پہلے سے اس عورت کی خصوصیات کو جانتا ہو یا اصلا اسے اختیار کرنے کا ارادہ ہی نہ رکھتا ہو یا بالخصوص اس سے شادی کا ارادہ نہ ہو بلکہ بلا تعیین صرف رشتے دیکھ رہا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس طرح سے نہ دیکھے۔ اور حسب شرائط اگر ایک بار دیکھنے سے اطلاع نہ ہو سکے تو دوبارہ دیکھ سکتا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26882/سوال و جواب » جوان و خوبصورت عورتوں کو دیکھنے میں کسی حد تک لذت...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">جوان و خوبصورت عورتوں کو دیکھنے میں کسی حد تک لذت محسوس ہوتی ہی ہے ،آیا اسکی حرمت میں لذت اور لطف اندوزی کی حد کیا ہے؟<div>(اگر حد بندی کی جائے) تو اسکا اقل مرتبہ یہ ہے کہ اس نظر سے جنسی احساس ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26881/سوال و جواب » نامحرم عورتوں کو دیکھنے کے مسئلے میں جو عبارات وارد...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">نامحرم عورتوں کو دیکھنے کے مسئلے میں جو عبارات وارد ہوئی ہیں وہ بہت سے لوگوں کے لئے واضح نہیں ہیں جیسا کہ قصد ریبہ اور تلذذ و شھوت وغیرہ، آیا ان کلمات سے مراد کیا ہے اور کیا یہ سب ایک ہی معنی میں ہیں یا انکے مراحل میں فرق ہے؟<div>تلذذ و شھوت سے مراد شھوت انگیزی و لذت جنسی ہے، نہ ہرطرح کا لطف ۔جیسا کہ کسی اچھے منظر کو دیکھنے سے آنکھوں کو لطف ہوتا ہو تو وہ نہیں، جبکہ ریب سے مراد فتنہ انگیز ی یا کسی بھی قسم کے حرام (زنا،استمناء یا نظر حرام وغیرہ)میں پڑنے کا خوف ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26880/سوال و جواب » یہ قول کے (پہلی نظر حلال اور دوسری حرام) اس سے مراد...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">یہ قول کے (پہلی نظر حلال اور دوسری حرام) اس سے مراد کیا ہے؟ کیا کسی عورت کو دیکھتے وقت پہلی ہی نظر کو طول دیا جا سکتا ہے کہ اسے بغور دیکھا جائے اس بہانے سے کے یہ پہلی نظر ہے؟<div>ظاھرا اس قول سے مراد دو نظروں میں فرق کرنا ہے کہ پہلی نظر اتفاقا ہوتی ہے کہ جس میں برائت ہوتی ہے اور قصد لذت و شھوت نہیں ہوتا جبکہ دوسری نظر عمدا و قصدا ہوتی ہے اور عام طور سے لذت گیری کےلئےہوتی ہے اور اسہی لئے مضر ہوتی ہے۔اور جیسا کہ روایت میں مولانا امام الصادق (علیہ السلام) سے نقل ہوا کہ آپ نے فرمایا (نظر بعد نظر قلب میں شھوت کو گاڑھ دیتی ہے جو اس کی فتنہ انگیزی کے لیئے کافی ہے)۔ اور بہرحال یہ واضح ہے کہ یہاں نامحرم کو دیکھنے کے جواز کو کسی عدد معین میں بیان کرنا مراد نہیں کہ پہلی نظر ہر حال میں جائز ہو اگرچہ (ابتداءا یا مسلسل دیکھنے سے فاسد ہو جائے)یا اسکے برعکس ہو، تو یہ معیار نہیں ۔ کیونکہ ممکن ہے ناظر کا نفس فورا ایک لحظہ میں دیکھی جانے والی خاتون سے صرف نظر نہ کرسکے ،جیساکہ ممکن ہے دوسری نظر بھی ایک لمحے کے لئے بغیر قصد لذت کے ہو تو فقط اس قول کی بناء پر حرام نہیں ہوجائے گی بلکہ حرمت کا معیار عمدا اور لذت سے دیکھنا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26879/سوال و جواب » مٹی کے دھیلےیا چکنی مٹی کو کھانے کا کیا حکم ہے؟<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">مٹی کے دھیلےیا چکنی مٹی کو کھانے کا کیا حکم ہے؟<div>مٹی کا ڈھیلا یا چکنی مٹی کا کھانا بھی حرام ہے سوائے یہ کہ تربت الحسین (علیہ سلام) کہ جسے صرف شفاء کی نیت سے ایک درمیانے چنے کی مقدار میں کھانا جائز ہے۔اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اس حکم میں صرف قبر مبارک سے حاصل کی گئی مٹی پر اقتصار کیا جائے یا اس کے قریب کی مٹی کہ جو عرفا اس ہی کے ساتھ شمار ہو جبکہ قبر مبارک سے دور کی مٹی کو نہ کھایا جائے بلکہ قلیل مقدار کو پانی میں حل کرلیا جائے پھر اس پانی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26878/سوال و جواب » ایک شخص جو ہر روز تربت امام حسین (علیہ سلام) کو کھانے...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">ایک شخص جو ہر روز تربت امام حسین (علیہ سلام) کو کھانے کا عادی ہے اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟<div>وہ یہ کر سکتا ہے کہ اس کی بہت کم مقدار کو پانی میں حل کر لے اور پھر اس پانی کو پئی لے، البتہ اسے بتدریج اپنی اس عادت کو ترک کرنا چاہئے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26877/سوال و جواب » اگر ہمیں کسی تربت یا مٹی کے بارے یہ شک ہو کے وہ قبر...<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">اگر ہمیں کسی تربت یا مٹی کے بارے یہ شک ہو کے وہ قبر امام حسین (علیہ سلام) کی ہے یا نہیں تو کیا اسے کھایا جاسکتا ہے؟<div>احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر علم یا اطمئنان نہ ہو اور نہ ہی کوئی معتبر گواہی ہو تو اس صورت میں اسے نہ کھایا جائے یا پھر بہت ہی قلیل مقدار میں اسے پانی میں حل کر لیا جائے اور اس کے پانی میں گھل کر ختم ہو جانے کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26876/سوال و جواب » آیا پتھر و معدنیات وغیرہ بھی مٹی کھانے کی حرمت میں شامل ہیں؟<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">آیا پتھر و معدنیات وغیرہ بھی مٹی کھانے کی حرمت میں شامل ہیں؟<div>پتھر اور مختلف انواع کی معدنیات اور درختوں کا کھانا ،مٹی کھانے کی حرمت سے ملحق نہیں ہیں۔ بلکہ ان چیزوں کا کھانا حلال ہے بشرط یکہ کوئی بڑا ضرر یا نقصان نہ ہوتا ہو۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26875/سوال و جواب » تربت قبر امام الحسین (علیہ سلام) تناول کرنے کا کیا طریقہ ہے؟<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">تربت قبر امام الحسین (علیہ سلام) تناول کرنے کا کیا طریقہ ہے؟<div>اس تربت مقدسہ کو حصول شفاء کے لئے تناول کرنے کے لئے چاٹا بھی جا سکتا ہے اور نگل کر بھی کھایا جا سکتا ہے جیسا کے پانی میں ملا کر تبرک و شفاءیابی کے لیئے پیا بھی جاسکتا ہے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26874/سوال و جواب » آیا مٹی کھانے کی حرمت میں کچھ استثناء بھی ہے؟<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">آیا مٹی کھانے کی حرمت میں کچھ استثناء بھی ہے؟<div>مٹی کھانے کی حرمت کے حکم سے تربت امام الحسین علیہ سلام کا شفاء لے لئے کھانا مستثنی ہے جبکہ شفاء کی نیت کے علاوہ کھانا یا ایک درمیانے چنے کی مقدار سے زیادہ کھانا جائز نہیں اور اس استثنائی حکم میں کوئی اور مٹی حتی کہ قبر مبارک نبی اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) یا آئمہ طاھرین (علیہم السلام) کی قبور مبارکہ بھی شامل نہیں ہیں،البتہ معصومین (علیہم سلام) کی تربت بہت کم مقدار میں پانی میں ملایا جائے کہ جو پانی ہی میں ختم ہو جائے اور پھر اس پانی کو تبرک یا استشفاء کے لئے استعمال کیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26873/سوال و جواب » کیا مٹی ،ریت یا کیچر کو کھایا جا سکتا ہے؟<div style="background-color:#ffd;color:maroon;">کیا مٹی ،ریت یا کیچر کو کھایا جا سکتا ہے؟<div>مٹی چاہے وہ گیلی کیچر کی طرح ہو یا خشک ہو یا ریت یا مٹی کے ڈھیلے ہوں -بناء بر احتیاط واجب- اس کا کھانا حرام ہے، ہاں البتہ جیسے کچھ پتھر یا مٹی ، گندم وغیرہ پیستے وقت آٹے میں مل کر ختم ہوجائیں یا پھل ، سبزی وغیرہ پر معمولی غبار اگر اتنا کم ہو کے مٹی کھانا نہ کہلائے تو کوئی حرج نہیں۔ اس ہی طرح گدلا پانی جو کیچڑ سے مل گیا ہو مگر مطلق پانی ہی کہلائے تو پیا جاسکتا ہے لیکن پیتے وقت مٹی کے ذرات یا کیچڑ کا ذائقہ محسوس ہو تو -احتیاطا بہتر -یہ ہے کہ جب تک وہ صاف نہ ہو جائے نہ پیا جائے۔http://www.sistani.org/urdu/qa/26872/