مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

سماجی خدمات » امام صادق (علیہ السلام) خیراتی اسپتال

ان خدمات کو دوام بخشتے ہوئے جو معاشرے کے مختلف طبقوں کے لیے انجام دی جاتی ہیں، اس بار خاص کر غریب اور نادار لوگوں کے لیے حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلی کے دفتر کی طرف سے ۱۴۲۰ ھجری قمری میں حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے موقع پر قم مقدس میں علماء فضلاء اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں اس خیراتی اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔ جس میں خدمت کے لیے بھترین اسٹاف، ڈاکٹروں اور نرسوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس اسپتال کی خدمات اس طرح ہیں:
۱۔ مخصوص شعبہ۔ اس میں بچوں، کان، حلق، ناک، جلد، گردہ اور پیشاب کی نلی، ہڈیوں اور اس کی ٹوٹ پھوٹ، ذھنی امراض اور آنکھوں وغیرہ کے علاج کے لیے خاص اور جدا شعبے بنائے گئے ہیں۔
۲۔ عمومی شعبہ۔
۳۔ شرعی شعبہ: یہ شعبہ ختنہ اور حجامت سے مخصوص ہے جس کے لیے نظافت کے بھترین طریقے مقرر کیے گیے ہیں۔
۴۔ یہ شعبہ گلوکوس، انجکیشن، معالجات قلبی اور ایمرجنسی کے لیے ہے۔

اس کا پتہ یہ ہے:
کوچہ، ۷
شاہد روڈ، نیروگاہ
قم مقدس،
جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون۔  00982538844040
فیکس۔  00982538844422

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français