مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » مختصر احکام عبادات

پہلی فصل : حدث سے طہارت ۱۔ وضو ← → احکام تقلید

طہارت کے احکام

دین اسلام میں پاکیز گی اور طہارت کی ایک خاص اہمیت ہے اور صر ف ظاہری طہارت اور اس کے پاک کرنے کے طریقوں پر جنہیں فقہی اصطلاح میں ( گندگی سے طہارت) کہا جاتاہے۔ اکتفاء نہیں کیاہے بلکہ انسان کی معنوی طہارت کو شامل کر تاہے۔ کیونکہ انسان بعض اوقات نفس کی تاریکی کا شکار ہوجاتاہے اور اس صورت میں خود کو مکمل طور پر خداوند متعال کی طرف متوجہ نہیں کر سکتااور فقہی اصطلاح میں اس حالت کو ( حدث ) کہتے ہیں۔
حدث دو قسم کا ہوتاہے ( حدث اصغر حدث اکبر)
ان میں سے ہر ایک کے پیش آنے کے اسباب ہیں اور انہیں بر طرف کرنے کے لئے بھی کچھ امور ہیں۔
دین مقد س اسلام نے ( وضو) حدث اصغر کا اثر بر طرف کرنے کے لئے اور ( غسل) حدث اکبر کا اثر بر طرف کرنے کے لئے قرار دیا ہے، اور تیمّم کو بعض خاص حالات میں جو انسان کے لئے پیش آتے ہیںان دونوں کا بَدَل قرار دیاہے۔
دین اسلام نے معنوی پہلو کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض حالات اور زمانہ میں غسل کرنے کی تر غیب دلائی ہے اگر چہ اُس سے کوئی حدث سر زد نہ ہواہو اور ان غسلوں کو مستحب غسل کہاجاتاہے۔ جیسے غسل جمعہ اور ماہ رمضان کی شب قدر کا غسل۔
گزشتہ باتوں کے واضح ہونے کے بعد اب ہم طہارت کے احکام کو دو فصلوں میں بیان کریں گے۔
پہلی فصل : حدث سے طہارت ۱۔ وضو ← → احکام تقلید
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français