مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » مختصر احکام عبادات

مستحب غسل ← → ہ۔ میّت

و۔مس میّت

مسئلہ ۴۸۔ اگر کوئی شخص میت کا بدن ٹھنڈا ہونے کے بعد اور غسل دینے سے پہلے مس کرے یعنی اپنے بدن کے کسی حصّے کو اس کے بدن سے مس کرے تو اس پر غسل مس میت واجب ہے اور اس حکم میں فرق نہیں ہےکہ میت مسلمان ہو یا کافر، رطوبت کے ساتھ مس کرے یا بغیر رطوبت کے مس کرے۔
ایسے اعمال کے بجالانے کے لئے جس میں حدث اصغر سے طہارت شرط ہے اس غسل کا انجام دینا واجب ہے جیسے نماز، قرآن کے خط کا مس کرنا لیکن مسجد میں داخل ہونے یا مسجد میں ٹھہر نے یا واجب سجدے کی آیتوں کو پڑھنے کے لئے اس غسل کا انجام دینا لازم نہیں ہے۔
مستحب غسل ← → ہ۔ میّت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français