مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » مختصر احکام عبادات

۳۔ تیمّم ← → و۔مس میّت

مستحب غسل

مقدمہ میں بیان ہو اکہ شریعت میں مستحب غسل حدث اکبر یا حدث اصغر کو بر طرف کرنے کے لئے قرار نہیں دئے گئے ہیں بلکہ ان کا مقصد صرف انسان کو بعض عبادتوں کے لئے آمادہ کرنا ہے جیسے احرام کا غسل یا مقدس مقامات میں داخل ہونے کا غسل جیسے مکّہ مکرّمہ یا مدینہ منوّرہ، اور کبھی غسل کا مستحب ہونا کسی معیّن زمانے کی فضیلت ہے جس کی وجہ سے اس زمانہ میں غسل کرنا پسندیدہ ہے جیسے جمعہ کا دن یا ماہ رمضان کی شب قدر۔
اور اس کا ذکر لازم ہے کہ وہ غسل جس کا مستحب ہونا ثابت ہے وضو سے کفایت کرے گا اور اسی طرح اگر کسی شخص سے حدث اکبرصادر ہوا ہے تو ایسے کام کے انجام دینے کے لئے جس میں طہارت شر ط ہے جیسے نماز اُسی غسل پر اکتفاء کر سکتاہے کسی اور غسل کا انجام دینا لازم نہیں ہے۔
۳۔ تیمّم ← → و۔مس میّت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français